امام خمینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی جائے پیدائش[شہر خمین] میں دو ہرا جشن

امام خمینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی جائے پیدائش[شہر خمین] میں دو ہرا جشن

بنت پیغمبر اعظم [ص]اور بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی کی ولادت کے پر مسرت موقع پر امام خمینی کی جائے پیدائش کے گوشہ گوشہ میں چراغانی اور خوشی کا ماحول قابل دید ہے۔

سرور و شادمانی  سے لبریز باراتی ،محبین اہلبیت عصمت وطہارت علیہم السلام کے ذریعہ شربت،کیک اورخورد ونوش کی دیگر اشیاءکی تقسیم  نیز قصیدہ خوانی اور جشن مسرت کے اہتمام نے خمین شہر بالخصوص امام  خمینی کے تاریخی گهر کی فضا کو معطر کر دیا ہے۔

شہر خمین میں واقع ،امام خمینی کے تاریخی گهر کی دیدہ زیب سجاوٹ من موہ لینے کے لئے کافی ہے۔ان دنوں گذشتہ کی نسبت کہیں زیادہ  زیارتی اور سیاحی قافلوں کے استقبال کی بهرپور آمادگی کی جا چکی ہے۔

بی بی دو عالم حضرت فاطمہ  زہرا بنت پیغمبر اعظم [ص]اور امام خمینی [رہ]کی ولادت کے موقع پریہ گهر ہر روز سینکڑوں ایرانی اور غیر ایرانی سیاحوں کامرکز قرار پا رہا ہے۔

اس خوشی کے موقع پر شہر خمین کی مختلف مساجد اور تکیوں میں مداحان اہلبیت اطہار علیہم السلام کی منقبت خوانی کے علاوہ دیگر مختلف ،متنوع  ثقافتی پروگرامز کے انعقاد نے چار چاند لگا رکهے ہیں ۔

          مساجد اور امام بارگاہوں میں ہونے والی محافل مسرت میں علماء اور خطباء وذاکرین حضرت صدیقہ کبریٰ [ع] اور امام خمینی [رہ]کی شخصیت پر قدر تفصیلی روشنی ڈالتے ہیں۔

امام خمینی کے علمی آثار سے مربوط ادارے،ادارہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی [رہ] کے مدیر نے شہر خمین میں کہا:سیدہ عالمیان [ع]اور امام خمینی [رہ]کی ولادت کے پیش نظر امام خمینی کے گهر میں منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں کے لئے ضروری اقدامات کی چارہ جوئی کی جا چکی ہے۔

حجۃ الاسلام سید جواد رضوی نے اضافہ کیا:امام خمینی [رہ]کے تاریخی گهر کو ماں کی عظمت ومنزلت کی قدردانی اور روز زن کی مناسبت پرجشن کی برپائی کے لئے آمادہ کیا جا چکا ہے۔

موصوف نے مزید اضافہ کیا:بنت پیغمبر اعظم [ع] اور امام خمینی [رہ]کی ولادت کے موقع پر امام خمینی کے تاریخی گهر میں فوٹو ز کی ایک نمائشگاہ '' یاد امام '' کے نام سے برپا ہوگی۔

آپ نے صراحت فرمائی:مذکورہ تاریخ میں امام خمینی کے تاریخی گهر میں واقع عظیم ہال میں مختلف جماعتوں اور طبقوں سے تعلق رکهنے والے افراد کی موجودگی میں جشن کوثر منعقد ہوگا ۔اس جشن کے خطیب مرکزی صوبہ میں موجود نمائندہ ولی فقیہ آیۃ اللہ دری نجف آبادی ہوں گے۔

آپ نے اضافہ کرتے ہوئے کہا:اس عظیم الشان جشن میں منقبت خوانی،انعامی مقابلے ،قدیمی ریت رواج پر قائم کچه رسومات اور قصیدہ خوانی کا سلسلہ رہے گا۔

امام خمینی [رہ]بتاریخ ۲۰ جمادی الثانیہ ۱۳۲۰ ہجری قمری بمطابق ۳۰ شہریور ۱۳۸۱ شمسی کو اسی جگہ شہر خمین میں پیدا ہوئے اور ۱۶ سال کی عمر تک آپ نے اسی گهر میں اپنی زندگی کے دن گزارے ۔

ای میل کریں